سالویشن آرمی — مل کر کام کرنا
سالویشن آرمی — مل کر کام کرنا
آپ ہماری سروس سے کس طرح کے تجربے سے گذرنے کی توقع کر سکتے ہیں
رسائی
میں اپنی ضرورت کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں خود کو معاونت یافتہ محسوس کرتا/ کرتی ہوں
حفاظت
میں جسمانی، ثقافتی، روحانی اور جذباتی طور پر خود کو محفوظ محسوس کرتا / کرتی ہوں
پیغام رسانی
مجھ سے واضح طور پر اور اس طریقے سے بات کی جاتی ہے جو میری ضروریات کو پورا کرتا ہے
رازداری
مجھ سے رضامندی طلب کی جاتی ہے اور میری رازداری کا احترام کیا جاتا ہے
شرکت
میں اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لے سکتا / سکتی ہوں۔
احترام
مجھ سے منصفانہ اور وقار کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے
شنوائی
میں اپنے خدشات کا اظہار کر سکتا / سکتی ہوں اور میری رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا
آپ کو بہترین سروس فراہم کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں؛
آپ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمیں باخبر رکھیں، تاکہ ہم آپ کی ضروریات کے لیے مناسب سروس فراہم کر سکیں
اگر کچھ تبدیل ہوتا ہے اور اب آپ کسی اپائنٹمنٹ یا عہد بستگی کو برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں تو ہمیں بتائیں
سالویشن آرمی کے ساتھ کام کرتے وقت ان تمام لوگوں کے حقوق کا احترام کریں جن سےآپ کا سامنا ہوتا ہے
جب کوئی چیز کام نہ کر رہی ہو تو ہمیں بتائیں، تاکہ ہم اسے ٹھیک کر سکیں اور آپ کے لیے اپنی سروس کو بہتر بنا سکیں
بات کریں اور ہمیں اپنی شناخت بتائیں تاکہ ہم آپ کی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کر سکیں
ورژن 2.0 مؤثرازاں 4 اپریل2025
ترجمان